• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں جگہ جگہ الائشوں اور گندگی کے ڈھیر ہیں: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گندگی اور آلائشوں کے ڈھیر بزدار سرکار کو منہ چڑارہے ہیں، شہر میں جگہ جگہ آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں، عمران صاحب کراچی میں بارش کا پانی نکالنے کے لئے تو فوج بلالی پنجاب میں کب بلارہے ہیں؟

عظمیٰ بخاری نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ شہری ادارے کیا مفت کی روٹیاں توڑنے کے لئے بنائے گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ  شہری اداروں میں جب تحریک انصاف کے لوگ ہونگے تو اداروں کا حال یہی ہوگا، پورے ملک سے چن چن کر نالائق لوگوں کو بڑے عہدوں پر بیٹھایا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات کادعوی کرنےوالوں نےاداروں کو لوٹ مار کا ذریعہ بنالیا۔

تازہ ترین