• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نالوں کی صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ شہر کے دورے کے دوران ڈی ایم سیز کی کارکردگی اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سید مراد علی شاہ قیوم آباد میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ کاشف گلزار نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 6 اضلاع میں 85 آلائشیں کلیکشن پوائنٹس بنائے ہیں۔

ایم ڈی سولڈ ویسٹ کاشف گلزار نے کہا کہ 7892 ٹن آلائشیں ضلع جنوبی، 9351 ٹن آلائشیں ضلع شرقی اور 3738 ٹن آلائشیں ضلع ملیر سے اُٹھائیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مراد علی شاہ نے محمود آباد نالے کا بھی معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ محمود آباد نالے کی صفائی کا کام جاری ہے۔  

ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں وزیراعلیٰ کو دیکھ کرعوام ملنےپہنچ گئی،عوام نے وزیراعلیٰ سے گھروں اور گلیوں کی صفائی نہ ہونے کی بھی شکایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھےکام چاہیے،لوگوں کی صحیح طریقےسےدیکھ بھال کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا اورنگی ٹاؤن کے نالے کا معائنہ اور نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ نالےکی صفائی کےکام کو مزید تیز کریں۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ  نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عید گاہ گراؤنڈکا دورہ کیا جہاں انہوں نے  آلائشیں کلیکشن پوائٹ کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ڈی اے چورنگی پہنچے تو چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ کےستون سیفی کالج کے ساتھ نالے میں ہیں جس کی وجہ سے یہ نالا بند ہوگیا ہے،  اس مسئلے کے حل تک یہ علاقہ بارشوں میں ڈوبتا رہے گا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ  نے حیدری کےلنک نالے اور حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا۔

چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ  یہ نالہ گرین لائن کے ٹریک کے نیچے آگیا ہے جس کی وجہ سے حیدری مارکیٹ اور رہائشی علاقے ڈوب جاتے ہیں،  اس مسئلے کا جلد حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے ناگن چورنگی کا دورہ کیا جہاں ریحان ہاشمی اور رہائشیوں نے وزیراعلیٰ کو مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان نالوں کا کوئی متبادل نہیں بنا تو نکاسی کا مسئلہ رہے گا۔

تازہ ترین