• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر پٹیل سندھ ہائی کورٹ سےکل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں

Abdul Qadir Patel Is On Protective Bail Of Sindh High Court Till Tomorrow
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل سندھ ہائی کورٹ سے 14 اپریل تک کی حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں عبدالقادر پٹیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

عبدالقادر پٹیل نے سندھ ہائی کورٹ سے ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔ ان کی ضمانت 14 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔

امکان ہے کہ وہ حفاظتی ضمانت میں توسیع کے لئے آج عدالت سے رجوع کریںگے۔
تازہ ترین