• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے، وزیر خارجہ


وفاقی وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر اتفاق رائے رکھتے ہیں، ہم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے لائن آف کنٹرول پر خطاب کے دوران کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو تمام کشمیری یکسر مسترد کر چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیر آپ کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہے ہیں، ہم آپ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نہتے اور مظلوم لوگوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناتی ہے، یہاں بیٹھے یہ زخمی افراد ان مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے عزم اور حوصلے کی داد دیتا ہوں، ان شاء اللّٰہ فتح آپ کی ہوگی، دنیا اپنی تجارتی اور دیگر مصلحتوں کے تحت کھل کر اس پر آواز بلند نہیں کرتی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مساجد پر تالے لگانے سے دلوں اور ذہنوں کو قید نہیں کیا جا سکتا، آواز دبائی گئی ہے لیکن سوچ آزاد ہے۔

تازہ ترین