• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں پرقبضے بیرون ملک پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ذلفی بخاری

معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ زمینوں پر قبضے بیرون ملک پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

ذلفی بخاری نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بیرون ملک بسے پاکستانیوں کا سب بڑا مسئلہ زمینوں پرقبضوں کو قرار دیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے سعودی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی زمینوں سے قبضے چھڑوانے کے لیےجلد ’’فاسٹ ٹریک‘‘ علالتیں بنا رہی ہے۔

ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ عدالتوں کےقیام سے زمینوں کے معاملات 30 دن کے اندر حل ہو جائیں گے۔

تازہ ترین