• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: نئے کاروباری مہینے کے آغاز پر انڈیکس میں 613 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری مہینے کا مثبت آغاز انداز میں ہوا ہے، انڈیکس میں 613 پوائنٹس بڑھ گئے۔

پاکستانی حصص بازار میں اگست کے پہلے کاروباری دن ہنڈریڈ انڈیکس میں 613 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری دن کی اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 39871 ہے۔

حصص بازار میں آج 412 کمپنیوں کے 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جن کی مالیت 25 ارب 82 کروڑ روپے رہی۔

سرمایہ کاری کیے گئے شیئرز کی مالیت 95 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 390 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین