سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر پورٹس کے قریب طیاروں کو پرندوں سے محفوظ بنانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر پرندوں کو مارنے کے لیے نشانہ بازوں کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ڈویژن نے کہا کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس سمیت گوادر، اسکردو، چترال، ملتان، فیصل آباد اور سکھر میں بھی خصوصی اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ایئرپورٹس کےقریب جانوروں کی آلائشیں ہٹانے کے لیے خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
عبدالستار کھوکھر نے کہا کہ آلائشوں کو مخصوص علاقوں میں زمین میں دبایا جارہا ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو بھی اقدامات کے لیےکہا گیا ہے۔