• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے جعلی اسناد والے 28 ملازمین کو فارغ کردیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جولائی کے مہینے میں ادارے کے 63 ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 28 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بغیر اطلاع کے کئی عرصے سے غیرحاضر 27 ملازمین کو فارغ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس کے حامل 5 پائلٹس کو بھی فارغ کردیا، جبکہ دو ملازمین کو بدعنوانی اور ایک کو نااہلی پر فارغ کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کام سے انکار کرنے پر 4 ملازمین کی تنزلی کردی گئی۔ اسی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بطور سزا 3 ملازمین کے انکریمنٹ میں کٹوتی کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیاں قانون اور ضابطے کے قواعد پورے کرکے کی گئی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے میں بغیر کسی دباؤ کے سزا و جزا کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا۔

تازہ ترین