• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو پیسے دینے میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے واجبات دس ماہ سے ادا نہیں کئے، جس کی وجہ سے کھلاڑی کورونا میں مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ‏ 27 سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو اکتوبر سے سہ ماہی قسط تک نہیں ملی۔ 8 کرکٹرز نے واجبات نہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔کھلاڑیوں کو دسمبر 2019 سے 2 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میچ فیس تک ادا نہیں کی گئی۔ بھارتی کرکٹرز کو اے پلس، اے، بی اور سی کیٹگریز کے حساب سے معاوضہ ملتا ہے۔ اے، بی اور سی کو بالترتیب پانچ، تین اور ایک کروڑ روپے ملتے ہیں۔

تازہ ترین