• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مرغزار کے شیر اور شیرنی کی ہلاکت پر اظہارِ برہمی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مرغزار کے شیر اور شیرنی کی ہلاکت پر اظہارِ برہمی


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کی منتقلی کے دوران شیر اور شیرنی کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو آج ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے۔ جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جو جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے وہ انسانوں کا کیا خیال رکھیں گے۔ پیر کو عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی تو وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چڑیا گھر کے جانوروں کی منتقلی کیلئے پروفیشنل ادارے کی خدمات حاصل کی گئیں مگر بدقسمتی سے شیر اور شیرنی کی ہلاکت ہوگئی۔

تازہ ترین