• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل لاڈے اور اسکی ٹیم نے ملک کو مسائل سے دوچار کر دیا ہے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نااہل لاڈے اور اسکی نااہل ٹیم نے پاکستان کو داخلی و خارجی مسائل سے دوچار کر دیا ہے،ہم کسی مفادات اور دباؤ کو مدنظر رکھ کر طے شدہ حکمت عملی پر سمجھوتہ کرنے کی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔

کشمیر کا سودا کرنے والوں نے کشمیر کے نام پر قوم کو دھوکہ دینے کی روش قائم کی ہوئی ہے کشمیر کے کاز کو جتنا نقصان لاڈلے نے پہنچایا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید پر جے یو آئی کے رہنما چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں ہے جن مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے لاڈلے کو مسلط کیا گیا تھا اب صورت حال ان مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔

تازہ ترین