• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے مزید 11ہلاکتیں،ایکٹو کیسز کی تعداد 25172؍ رہ گئی

کراچی (ٹی وی رپورٹ، جنگ نیوز) ملک میں کورونا سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5990 ہوگئی جبکہ 108 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280059 تک جاپہنچی ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر صرف 25172؍ رہ گئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 2010170؍ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 248873؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے 108 کیسز اور 11اموات سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 4 ہلاکتیں اور 24 کیس، گلگت سے ایک ہلاکت اور 23 کیسز جب کہ اسلام آباد سے 24 اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب سے پیر کو کورونا کے 24 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93197 اور ہلاکتیں 2148 ہو گئی ہیں۔ صوبے میں اب تک کورونا کے 82563 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین