• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کو شکست دینے والے رکن اسمبلی افتخار الحسن انتقال کر گئے

ڈسکہ(آئی این پی) کورونا کو شکست دینے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن عید کے دوسرے روز انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں حلقہ این اے 75سے منتخب ہونے والے ن لیگ کے ایم این اے سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ 81برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تازہ ترین