• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر گرانفروشوں نے دل کھول کر عوام کو لوٹا‘ روٹی نان مہنگے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈائون ختم کرنے کے نوٹیفکیشن کے باوجود پیر کو بڑے کاروباری مراکز بند رہے تاہم کھانے پینے کی دکانیں کھلی رہیں۔ عید پر گراں فروشوں نے دل کھول کر عوام کو لوٹا‘ کئی علاقوں میں اکا دکا کھلنے والی دکانوں پر پھل اور سبزی منہ مانگے نرخوں پر بیچے گئے۔ روٹی نان کی قیمتوں سے انتظامیہ کا چیک مکمل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ روٹی کے بعد ڈبل روٹی کی قیمت میں بھی من مانا 10روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیر کو باضابطہ طور پر کاروبار کھولنے کے اعلان کے باوجود بازاروں میں پھل، سبزی، روٹی نان مرضی کے نرخوں پر بیچے گئے۔ پولٹری کا سرکاری ریٹ جاری نہیں ہوا جس کے باعث مارکیٹ میں زندہ برائلر 165روپے کلو بکا۔ آم 180تا 200‘ انگور‘ جامن‘ آڑو 200روپے‘ کیلا ڈیڑھ سو روپے درجن، سیب ڈیڑھ سو روپے کلو، ٹماٹر، پیاز، آلو وغیرہ کے نرخ ہر دکاندار کے اپنے تھے۔
تازہ ترین