کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)دشت تیرہ میل کے علاقے میں تالاب میں نہاتے ہوئے آٹھ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا لیویزکے مطابق دشت تیرہ میل کا رہائشی اللہ بخش کا آٹھ سالہ بیٹا فیضان عید کے دوسرے روز گھر کے قریب تالاب میں نہا رہا تھا کہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر لیویز اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا ۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔