• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا

نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا


نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا ، ٹینکر سے پیٹرول بہنے اور آگ لگنے کے خدشہ کے باعث قومی شاہراہ کی ایک طرف سے بند کردہا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا اورپیٹرول دور دور تک پھیل گیا ۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر سکرنڈ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک بند کردی ہے جبکہ فائربریگیڈ کی طرف سے امدادی کارروائی جاری ہے۔

زرائع کے مطابق حادثے میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین