• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی وظائف سال اول سے ایم اے تک کے طلبا ءکو دیے جارہے ہیں: شوکت یوسفزئی

وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تعلیمی وظائف سال اول سے ایم اے تک کے طلبہ کو دیے جارہے ہیں، غریب طلبہ کو 5 کروڑ 4 لاکھ روپے کے وظائف دے رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مزدوروں کے بچوں کے لیے 60 کروڑ روپے رکھے ہیں، غریب طلبہ کو 5 کروڑ 4 لاکھ روپے کے وظائف دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی وظائف سال اول سے ایم اے تک کے طلبا کو دیے جارہے ہیں، طلبہ کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر 3700 روپے کردیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شعبہ معدنیات کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام لا رہے ہیں، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام 62 اسپتال اور 45 سکولز ہیں، مزدوروں کے میڈیکل ٹیسٹس کے لیے 2 لیبارٹریوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ریگی للمہ میں مزدوروں کے لئے 2 ہزار 56 فلیٹس تیار ہیں، میرج گرانٹ 1 لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردی گئی ہے، ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے اعداد و شمارجمع کرنے کے لیے 241 ملین روپے رکھے ہیں، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اسکولوں میں 3 ہزار غیر حاضر اساتذہ تھے۔

تازہ ترین