آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انگلینڈ پاکستان کیخلاف کون سے 11 پلیئر میدان میں اتارے گا ؟

بدھ سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ اپنے انہی گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گا جن کے ساتھ 24 سے 28 جولائی تک اس نے ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر تیسرا ٹیسٹ 269رنز سے جیتا تھا۔

یاد رہے کہ جو روٹ کی قیادت میں کھیلنے والی انگلش ٹیم نے مانچسٹر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ مانچسٹر میں جیتے، جہاں اب وہ پاکستان کے ساتھ پہلا ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچ کے لیے جن چودہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

 اس میں تین کھلاڑی فاسٹ بالر سین کرن، مارک ووڈ اور مڈل آرڈر بیٹس مین زیک کرالی پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں چار فاسٹ بالرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میں گیارہ کھلاڑی یہ ہوں گے، ڈوم سبلی، رورئے برنس، جو روٹ ( کپتان ) بین اسٹوک، اولے پوپ، جوز بٹلر ( وکٹ کیپر ) ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن۔ 

انگلینڈ ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ 29 سالہ آل راؤنڈر بین اسٹوک مکمل فٹ ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف بالنگ کرسکیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بین اسٹوک بطور بیٹس مین کھیلے تھے۔

بین اسٹوک اس وقت انگلش ٹیم کے سب سے قبل اعتبار کھلاڑی ہیں ، 2013ء میں ٹیسٹ کیرئیر شروع کرنے والے بین اسٹوک نے 66 ٹیسٹ میچوں میں 10سینچریوں کے ساتھ 4419 رنز بنانے کے ساتھ 156وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید