• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شہباز شریف نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ پولیس کے جوانوں کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کےجوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلی دفاعی صف میں قربانیاں پیش کرنے والےہمارے ہیرو ہیں۔

ن لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ دہشت گردی کےخلاف لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے ان پولیس جوانوں کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم پولیس کے شہدا کے خون کی مقروض ہے۔

تازہ ترین