• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر تک افغانستان میں فوجیوں کی تعداد 4 ہزار کردینگے، ٹرمپ


امریکی صدر ٹرمپ نے نومبر کے صدارتی انتخابات تک افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے کم کر کے چار ہزار تک کرنے کا کہہ دیا۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جانا امریکی تاریخ کی واحد بڑی غلطی تھی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جلد ہی افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد آٹھ ہزار اور اس کے بعد چار ہزار تک لے آئیں گے، اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے وہ کیا جو کسی اور امریکی صدر نے نہیں کیا، شام سے داعش کو نکالا، اس کے دہشت گردوں کو مارا، گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو کبھی بھی مشرق وسطیٰ میں نہیں جانا چاہیے تھا، یہ امریکا کی تاریخ کی بہت بڑی غلطی تھی۔

تازہ ترین