• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 311 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3922 نمونے ٹیسٹ کئے گئے اور ان سے 311 نئے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ اس دوران مزید 5 مریض انتقال کرگئے، اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2231 ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 311 نئے کیسز میں سے 201 کا تعلق کراچی سے ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2019 مزید مریض صحتیاب ہوئے، اس طرح اب تک 113268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 356 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے اور 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کے عوام پر ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی دوری کو اپنائیں اور اس موذی وبا سے محفوظ رہیں۔

تازہ ترین