• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا کے صحتیاب افراد سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کی وبا کو اگست کے اختتام تک مکمل کنٹرول کرنے کے لیے صحت یاب افراد سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ کورونا کے صحت یاب مریض اپنا پلازما عطیہ کرکے انفیکشن سے لڑنے والے مریضوں کی مدد کرسکتے ہیں، صحت یاب مریض کے پلازما میں کووڈ 19 اینٹی باڈیز ہوتی ہیں جو مدافعتی نظام کو وائرس سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ دیکھا جائے تو پلازما عطیہ کرنے کے معاملے میں پاکستان امریکا سے آگے نظر آتا ہے۔

ہیماٹالوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ فزیشن ڈاکٹر طاہر شمسی پہلے ہی پلازما کی افادیت بیان کرتے ہوئے کورونا کے صحت یاب مریضوں سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین