• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد نصف کرنے کا کہہ دیا ،ٹرمپ

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکی صدر کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد نصف کرنے کا کہہ دیا ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ رواں سال امریکی صدارتی انتخاب تک افغانستان میں 4 یا 5 ہزار تک امریکی فوجی رہ جائیں گے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جلد ہی افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہزارتک لے آئیں گے اور پھر صدارتی انتخاب تک یہ تعداد 4 یا 5 ہزارتک رہ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں بتاسکتا کب لیکن ہم بڑی حد تک افغانستان سے باہرآجائیں گے۔ایک بیان میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجنا امریکا کی تاریخ کی بڑی غلطی تھی۔

تازہ ترین