• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام پر جبر اور آئینی ترمیم کیخلاف بھارتی چیف جسٹس کو خط

لاہور(خبرنگارخصوصی) کشمیری عوام پر جبر اور آئینی ترمیم کیخلاف بھارتی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا یہ خط جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لکھا جس میں بھارتی چیف جسٹس کو آرٹیکل 370 میں ترمیم پر از خود نوٹس لینے کیلئے زور دیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ بھارتی چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 32 کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار ہے بھارتی حکومت نے آئین کے برعکس ایک آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی ہے۔،بھارتی حکومت کی آئین میں ترمیم آئینی تقاضوں کی نفی ہےگورنر کو آئین کے آرٹیکل 370 میں ترمیم کا کوئی اختیار نہیں ہےبھارتی چیف جسٹس کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی نوٹس لیں۔
تازہ ترین