• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنرہائوس سے چئیرنگ کراس تک واک ہوگی ،ڈی سی

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ 80لاکھ کشمیریوں پر بھارتی ظالمانہ کرفیو کو ایک سال پورا ہو گیا ہے. آج کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے واک گورنر ہاوس تا چیرنگ کراس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کشمیر واک کی قیادت کرینگے۔ مقبوضہ وادی جموں کشمیر پر انڈین کرفیو عالمی قراردادوں کیخلاف ورزی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ ہر پاکستانی مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے اور واک سے پہلے سائرن پھر پاکستان و کشمیر کے قومی ترانے بلند ہونگے۔ایس پی سکیورٹی محمد بلال، اے ڈی سی آر عیون عبدالروف مہر، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر عامر شفیق، اے سی سٹی تبریز مری و دیگر افسران نے شرکت کی۔
تازہ ترین