• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل ویلفیئر: معذور افراد کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سیل قائم

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اسپیشل ایجو کیشن اینڈ ہیومن رائٹس کے ایک سرکلر کے مطابق محکمہ سماجی بہبود خصوصی تعلیم وانسانی حقو ق بلوچستان افراد باہم معذوری کی فلاح بہبود کی غرض سے کام کررہا ہے اس سلسلے میں محکمہ ھذا نے ایک سیل قائم کیا ہے جو افراد باہم معذوری کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ایسے تمام خصوصی افراد جن کو اپنے حقو ق کے تحفظ کی غرض سے سرکاری وغیر سرکاری اداروں سے شکایات درپیش ہوں تووہ اپنی شکایتی درخواست سیل برائے وفلاح وبہبود افراد باہم معذوری ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ہو مین رائٹس بروری روڈ کوئٹہ میں جمع کراسکتے ہیں۔مذ ید برآں کوئٹہ کے علاوہ ضلعی شکایات متعلقہ ضلعی دفتر ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ سماجی بہبود میںجمع کرائی جاسکتی ہیں ۔محکمہ ان کے شکایات کے ازالے کیلئے ہروقت سرگرم ہے ۔
تازہ ترین