آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انگلینڈ ٹیم کی بالنگ تجربہ کار ہے، عاقب جاوید

پاکستانی سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے مقابلے میں انگلینڈ ٹیم کی بالنگ تجربہ کار ہے۔

عاقب جاوید نے اپنے ایک بیان میں پاکستان انگلینڈ سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے انگلینڈ کے بالرز کو بہت فائدہ ہو گا، انہیں اندازہ ہو گیا ہو گا کہ بال کو تھوک سےچمکائے بغیر وکٹیں کیسے لی جا سکتی ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا ہے کہ یاسر شاہ ہی واحد بالر ہیں جنہوں نے وہاں وکٹیں لی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ فاسٹ با لر سہیل خان اچھی فارم میں ہیں, شاہین شاہ آفریدی نے حال میں خود کو منوایا ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ میں بھی تجربہ کم ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اظہر علی، اسد شفیق اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی اور نظر نہیں آتا، کوئی شک نہیں عابد علی نے اچھا ڈیبیو کیا لیکن انہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید