• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بھی یوم استحصال منارہے ہیں.

 مظاہرہ اور ریلی انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی، جموں کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری اور صدر مرزا آصف جرال اور دیگر کے ہمراہ ریلی کی شکل میں مارچ کی۔

اس موقع پر خطاب میں زاہد ہاشمی نے کہا کہ مودی حکومت نے ایک سال سے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنانے کےلیے لاک ڈاون لگا رکھا ہے یہ ظلم کی رات ختم کرکے دم لیں گے۔

آج بدھ شام چھ بجے پیرس کے وسط میں گاردوایسٹ سے بہت بڑی ریلی شروع ہوگی جو پلس دو ریپلک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرے گی۔

اس کے علاوہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پیرس میں انڈین سفارت خانہ کے باہر مظاہرہ بھی کرے گی۔

تازہ ترین