• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز آج ہو گیا، مانچسٹر میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوا۔

کرکٹ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو شکست دے دی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اب میدان میں ایکشن میں ہیں۔

پاکستانی ٹیم جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچی، جہاں کھلاڑیوں نے قرنطینہ میں وقت گزارنے کے بعد پریکٹس کی اور پریکٹس میچز بھی کھیلے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے مانچسٹر میں شروع ہو گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ٹیم میں شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نعیم شاہ شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم کپتان جو روٹ کے علاوہ ڈوم سبلے، روری برنس، بین اسٹوکس، اولی پوپ، وکٹ کیپر جوز بٹلر، کرس ووکس، ڈوم بیس، اسٹوارٹ بورڈ، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

اس ایکسائیٹنگ میچ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

انگلش کپتان جو روٹ نے آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے زیادہ چیلنجنگ ٹیم قرار دیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کے بالرز زیادہ باصلاحیت ہیں، ویسٹ انڈیز سے سیریز جیتنے کے باوجود ہمیں بہت دیکھ بھال کر کھیلنا ہو گا۔

تازہ ترین