• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکوں کے بعد بیروت میں دو ہفتوں کی ایمرجنسی نافذ

لبنان میں بندرگاہ دھماکوں کے بعد بیروت میں دو ہفتوں کی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ دھماکوں میں اموات کی تعداد 113 ہوگئی ہے۔

حکومت نے دھماکوں کے ذمہ داروں کا تعین ہونے تک بندرگاہ انتظامیہ کے عہدیداروں کو گھروں پر نظربند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

لبنانی وزیر اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے بیروت میں دو ہفتوں کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

لبنانی کابینہ نے بندرگاہ پر اسٹوریج اور گارڈنگ کے ذمہ دار تمام عہدیداروں کو گھروں پر نظربند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جبکہ دھماکوں کے ذمہ داروں کا تعین ہونے تک نظربند عہدیداروں کی نگرانی فوج کے حوالے کر دی گئی۔

بیروت کی بندرگاہ پر گذشتہ روز ہونے والے دو دھماکوں میں سو سے زائد افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

لبنانی حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین