• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے، آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو پچھاڑ دیا

ساؤتھمپٹن (جنگ نیوز) آئرلینڈ نے آخری ایک روزہ میچ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ کو پچھاڑ دیا۔ یہ ان کی انگلینڈ کے خلاف دوسری اور 2015 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد صف اول کی ٹیم کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔ 2011 ورلڈکپ میں بنگلور میں انگلش ٹیم نے 327 کے جواب میں آئرلینڈ نے 329رنز بنا کر میچ جیتا تھا۔ منگل کی شب تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے 328 رنز اسکور کیے۔ کپتان اوئن مورگن نے 106 ،ٹام بنٹن نے 58 اور وڈیوڈ ویلی نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں۔کریگ ینگ 3 وکٹ لے کر کامیاب ترین بولر رہے۔ جواب میں آئرش اوپنر پال اسٹرلنگ نے 143 اور کپتان اینڈی بالبرنی نے113رنز بناکر انگلش امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ٹیکٹر اور کیون اوبرائن نے 33 بالز پر درکار 50 رنزایک گیند قبل ہی پورے کردیے ۔ پال اسٹرلنگ مین آف دی میچ قرار پائے۔تاہم تین ایک روز میچ کی سیریز انگلینڈ نے 1-2 سے جیت لی۔

تازہ ترین