• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی چاہتا ہے مسلمان کشمیر میں فلسطین والی زندگی گزاریں، تجزیہ کار

’مودی چاہتا ہے مسلمان کشمیر میں فلسطین والی زندگی گزاریں‘


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں علینا فاروق کے پہلے سوال ”کیا اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر ریفرنڈم کروانے کے لئے آمادہ ہوگا “ کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ مودی چاہتا ہے کہ مسلمان کشمیر میں فلسطین والی زندگی گزاریں۔

اگر ہمیں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانا ہے تو اس کے لئے ہمیں جنگ کرنا پڑے گی ۔معروف تجزیہ کار حسن نثار نے کہا پہلے تو وزیر خارجہ کو سمجھ آنا چاہئے کہ کشمیر کی عوام نہیں کشمیر کے عوام ہوتے ہیں کیونکہ وہ مردانہ وار اپنی آزاد کی جنگ لڑرہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم استحصال کے موقع پر جاری کیا گیا نقشہ واقعی بہت خوبصورت ہے لیکن کاش اس میں مشرقی پاکستان کو بھی شامل کرلیا جاتا، اقوام متحدہ کے نام پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس میں اقوام کا لفظ تو ایک تہمت ہے جگت ہے کیونکہ یہ ادارہ جاگتا کم اور سوتا زیادہ ہے جاگے گا تو ریفرنڈم کرائے گا۔

سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کی جو بھی حکومت آئی اس نے اپنے تئیں کوشش کی، سب کی کوشش یہی رہی کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو کیونکہ یہ بنیادی مسئلہ ہے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار رہے گی۔

ملٹری رولرز ہوں یا سویلین رولرز سب نے اپنے اپنے انداز اور اپنے فارمولے کے تحت یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین