• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کیس،میرشکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20اگست تک توسیع

لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اگست تک توسیع کر دی عدالت نے آئندہ سماعت پر میر شکیل الرحمٰن کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہو ئے کیس کی سماعت 20 اگست تک کے لئے ملتوی کر دی۔گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج اسد علی نے جوہر ٹاؤن اراضی کیس میں میر شکیل الرحمٰن اور دیگر کےخلاف ریفرنس پر سماعت کی۔عدالتی طلبی پرسابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور سابق ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ بشیر احمد عدالت میں پیش ہوئے. ہمایوں فیض رسول کی طرف سے نوید رسول مرزا ایڈووکیٹ جبکہ میاں بشیر احمد کی طرف سے میاں الیاس ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ پیش کیا۔واضح رہے میر شکیل الرحمٰن پرائیویٹ پراپرٹی کے 34سال پرانے کیس میں 143روز سے قید ہیں۔

تازہ ترین