• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیا کالونی، جائیداد کے تنازع پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیا کالونی ناصر جمپ کے قریب اسٹیٹ ایجنسی کے سامنے جائیداد کے تنازع پردستی بم حملے میں 3افراد زخمی ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق جائیداد کے تنازع پر مخالف گروپ نےکریکر حملہ کیا،جس سےمبارک خان ، اظہر اقبال اور الیاس زخمی ہوگئے،زخمیوں نے اسپتال میں پولیس کو ملزمان کے نام بتا دیے گئے، ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی لائے گئے تینوں افراد کو گہرے زخم آئے ہیں، دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ ضیا کالونی میں دستی بم حملہ نہیں ہوا، اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کے پاس دوست ملنے کے لیے آ ئے تھے ،مہمان کی موٹر سائیکل کے پٹرول کی نالی میں لیکیج سےاسپارک ہوا اور دھماکہ ہوا اور اسٹیٹ ایجنسی کے شیشے ٹوٹے، شیشے لگنے سے 3 افراد زخمی ہوئے موقع سے کریکر یا دستی بم کے شواہد نہیں ملے ۔

تازہ ترین