• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کشمیر پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے، جعفر یہ الائنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کےصدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے عالمی برادری کو کشمیر میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چائیے بھارتی فورسز کی بر بریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے اقوام متحدہ فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرے اور کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کرائے اگر فوری طور پر ایسا نہ کیا گیا تو کوئی بدترین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیر ینہ تنازع ہے جس نے نہ صرف خطے میں تناوٗ کو جنم دیا ہے بلکہ یہ عالمی امن کے لئے بھی شدید خطرہ ہے۔

تازہ ترین