• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پنجاب سے تجاویز طلب، سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست کوختم

اسلام آباد(طا ہر خلیل) الیکشن کمیشن کا صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس بدھ کوہوا،لدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پنجاب سے تجاویز طلب کرلی گئیں ،خیبر پختوا نخوا، سندھ میں بلدیا تی الیکشن کے انعقادپر بریفنگ،حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست 2020ء کو ختم ہو رہی ہے،اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی، الیکشن کمیشن نے وضا حت طلب کی کہ کیا پنجاب حکومت مر حلہ وار انتخابات یا ایک ہی تا ریخ میں انتخا بات کروانا چا ہتی ہے، تجا ویزدیں ، پنجاب حکومت نے با ور کرایا کہ وہ چند روز میں جامع تجاویز الیکشن کمیشن کو غور کے لیے بھجوا ئیں گے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے تجاویز آنے کے بعد صو بائی حکومت کے عہد یداران کے ساتھ دوبارہ اجلاس ہو گا ،الیکشن کمیشن کو خیبر پختوا نخوا اور سندھ میں بلدیا تی الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں بھی بریفنگ دی گئی ،الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخواحکومت کی طرف سے ابھی مختلف قوانین کے انفو ر سمنٹ کا نو ٹیفکیشن جا ری نہیں کیا گیا ،جس کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے مشکلات کا سامنا ہے الیکشن کمیشن نے سیکر ٹر ی کو ہدایت کی کہ سیکر ٹر ی لوکل گو رنمنٹ خیبر پختونخوا کے ساتھ میٹنگ کی جا ئے تاکہ وہ ضروری قانون سازی مکمل کریں اور الیکشن کمیشن صوبے میں لوکل گو رنمنٹ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنا سکے ،سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست 2020ء کو ختم ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن نےہدایت جا ری کیں کہ صوبہ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے ابتدائی کام مکمل کیا جا ئے تاکہ فوری لوکل گو نمنٹ کی حلقہ بندیوں کا آغازہو سکے ،الیکشن کمیشن نے الیکشن مواد ار دیگر انتظامات کے حوالے سے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کے متعلقہ ونگز اور صوبائی الیکشن کمشنر ز اپنے کام کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنا ئیں۔

تازہ ترین