• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اقدام، مضبوط سفارتکاری اپنانی ہوگی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

بھارتی اقدام، مضبوط سفارتکاری اپنانی ہوگی، وزیر اعظم آزاد کشمیر 


کراچی (ٹی وی رپورٹ ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کیخلاف پاکستان کو مضبوط سفارتکاری اپنانی ہوگی،معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نےکہاکہ پاکستان اپنے موقف پر کھڑا ہےکھڑا رہے گا ، کشمیریوں کو انکا حق ہر صورت ملے گا،حریت رہنماشمیم شال کا کہنا تھا کہ کشمیر کومکمل طور پرموت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کو غیر قانونی طور پر بھارت میں ضم کرنے کی ناپاک سازش کو ایک سال گزر گیا ، دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ،معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے مارننگ شو”جیو پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت جتنی مرضی جھوٹے آرٹیکل چھپوائے ، پاکستان اپنے موقف پر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا ، کشمیریوں کو انکا حق ہر صورت ملے گا کشمیریوں پر ظلم و ستم کا ایک اور سال بیت گیا ، جو ماضی کے تمام سالوں سے زیادہ کٹھن رہا ، کورونا صورتحال میں دنیا بھر میں لاک ڈاؤن رہا کشمیر یوں پر پچھلی 7دہائیوں سے بد ترین لاک ڈاؤن جاری ہے کسی بھی با ضمیر شخص کو یہ صورتحال منظور نہیں ،مودی سرکار اپنے اقدامات کی وجہ سے دلدل میں ہے اور خود کشی کی جانب بڑھ رہی ہے ، پاکستان ہر صورت 5 اگست کے بھارتی اقدام کو ریورس کرائے گا ،معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا ، بین الاقوامی قراردادوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرکے بھارت نے یہ واضح کر دیا کہ وہ انٹرنیشنل کمیونٹی کا حصہ نہیں ، بھارت کے اندر بھی اقلیتیوں کے حقوق کی پامالی دنیا کے سامنے ہے ، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن کشمیر نہ کبھی بھارت کا اندرونی مسئلہ تھا نہ پاکستان اندرونی معاملہ بننے دے گا ۔

تازہ ترین