کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کھیل ہاکی نے ایک بار پھر قوم کو مایوس کیا۔ بھارت نے پاکستان کوسلور جوبلی اذلان شاہ ہاکی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 1-5گول سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم نے بھارت کےکیخلاف مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کےروپندر پال نے پنالٹی اسٹروک ضائع کیا، جس سے شکست کے مارجن میں کمی دیکھنے میں آئی۔ بھارت نےاس سے قبل2003کی چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کو 4-7 گول سے شکست دی تھی۔ایونٹ میں قومی ٹیم کو تین میچوں میں لگا تار ناکامی کاسامنا کرنا پڑا ہے، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں نے اسے شکست سے دوچار کیا، پاکستان کی ٹیم بدھ کو میزبان ملائیشیا کےخلاف میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف 0-1سے کامیابی حاصل کی۔ملائیشیا اور کینیڈا کا میچ2-2 گول سے برا بر رہا۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں منگل کو کھیلے گئے سلور جوبلی اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے۔ پاکستان کے گول کیپر عمران بٹ نے عمدہ پر فارمنس دکھائی اور کئی یقینی گول بھی بچائے۔ بھارت کی جانب سے کھیل کے چوتھے منٹ میں سنیل نے پہلا گول اسکور کیا۔تین منٹ بعد پاکستان کے کپتان محمدعرفان نے پنالٹی کارنر پر گول بناکر پاکستان کی ٹیم کو میچ میں واپس لے آ ئے،سنیل نے 41ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے بھارت کو سبقت دلائی۔ اس مر حلے پر گرین شرٹ کے کھلاڑی مکمل طور پر دبائو میں آگئے اور وہ حریف کے رحم و کرم کا شکار نظر آئے،50ویں منٹ میں تلویندرنے ایک اور گول داغ دیا،54ویں منٹ میں روپندر پال سنگھ نے بھارت کی جانب سے پانچواں اور فیصلہ کن گول اسکور کردیا۔دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ایک گول سے شکست دی۔فیصلہ کن گول جمی ڈائر نے اسکور کیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے در میان میچ دو، دو گول سے برابر رہا،میزبان ملائیشیا کی طرف سے شیری صباح اور نبیل نور نے 29،31ویں منٹ میں گول اسکور کئے، کینیڈا کی طرف سے اسکاٹ ٹوپر اور میتھو گیسٹ نے گول بنایا۔ بدھ کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کو چوتھے گروپ میچ میں میزبان ملائیشیا کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔ ملا۔ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔دوسرے میچ میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔