• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآبادمیں اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے سامنے احتجاج

مظفر آباد (ٹی وی رپورٹ‘اے پی پی)یومِ استحصالِ کشمیر پر ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کے سامنےاحتجاج اور دھرنا دیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے ہندوستان کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس کے اختتام پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو یادداشت پیش کی گئی۔ریلی نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن دفتر تک مارچ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشت مبصر مشن کو پیش کی گئی۔

تازہ ترین