• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلی پر حملے میں ملوث مجرموں کو 24 گھنٹوں میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ 24گھنٹوں کے اندر جماعت اسلامی کی بھارت مخالف ریلی پر بم حملے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کی ریلی پر بم حملہ کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،کشمیر ریلی پر حملہ اور بم دھماکا پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے جو کہ اس سے قبل نہیں ہوا،مجرموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو مرکزی ذمہ داران سے مشاورت کے بعد ملک گیر سطح پر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین