• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی آزادی تک پاکستانی عوام چین سےنہیں بیٹھیں گے،تحریک انصاف

اکوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کوئٹہ ایئرپورٹ سے ریلی نکالی گئی۔کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر حاجی سیف اﷲ خان کاکڑ کے آؤٹ آف ڈسٹرکٹ ہونے کی وجہ سے ریلی کی قیادت سینئر نائب صدر داؤد پانیزئی نے کی ،جنرل سیکرٹری ملک نصیب اﷲ بیٹنی ،عنایت کاکڑ، نظرزدران، کبیر خان، نائب صدر نور محمد اچکزئی،نائب صدر میر اشفاق شاہوانی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر علی دوست لانگو ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی گل خان اچکزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی جمعہ خان خلجی جوائنٹ سیکرٹری عجب خان جتک جوائنٹ سیکرٹری عبدالحنان خان بازئی جوائنٹ سیکرٹری شمس وردک جوائنٹ سیکرٹری نسیم ترین فنانس سیکرٹری نذیر بڑیچ سیکرٹری اطلاعات زوہیب خان کاکڑ سمیت دیگرریلی میں شریک تھے، جلسے سے داؤد خان کاکڑ اور نظرزدران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ یو این سیکیورٹی کونسل میں عمران خان کے دلیرانہ موقف نے دنیا کوکشمیر میں مظالم کے بارے میں آگاہ کیا۔ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی الگ شناخت کے خاتمے کے کالے قانون کے خلاف دنیا میں بھرپور احتجاج جاری ہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے زبردستی نافذ لاک ڈاون کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کی موجودہ دور میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ کشمیریوں نے اپنا حق ادا کر دیا اب ہماری باری ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انشاءاﷲ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
تازہ ترین