ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ضلع جھنگ کی رہائشی خاتون صبا بی بی کو نامعلوم رکشہ ڈرائیور بے ہوشی کی حالت میں نشتر ایمرجنسی چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے بہتر طبی امداد کے لئے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو نشہ آور چیز کھلائی گئی تھی جس کی وجہ سے حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا۔