• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اے کا وزیر اعلیٰ سے سٹینڈنگ سروس رولز کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مینجمنٹ کیڈر ڈاکٹروں کی اپ گریڈیشن کے لئے سٹینڈنگ سروس رولز کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ دو سالوں سے زیر التواء ڈاکٹروں کی اپ گریڈیشن کا معاملہ حل ہو۔ پی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر زبیر ظاہر نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق محکمہ خزانہ نے اکتوبر 2016 میں مینجمنٹ کیڈر ڈاکٹرز کی آسامیاں گریڈ 17 سے 18 میں اپ گریڈ کی ہیں جس کے ساتھ ہی گریڈ 17 مینجمنٹ کیڈر آسامیاں ختم ہوگئیں لیکن ابھی تک سروس رولز پر نظرثانی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث اپ گریڈیشن کے باوجود درجنوں ڈاکٹرز گریڈ 17 میں کام کر رہے ہیں حالانکہ پچھلے سال محکمہ صحت کو متعلقہ محکموں نے مشورہ دیا تھا کہ آسامیوں کے شیڈول پر نظرثانی کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کی وساطت سے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے لئے سمری بھیجی جائے تاکہ ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر نظرثانی شدہ سروس رولز نافذ ہوں اور گریڈ 18 کے ڈاکٹروں کی سینیارٹی فہرست مرتب کی جائے جو جنوری 2018 سے التواء میں ہے۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق گریڈ 18 کی 301 آسامیاں ہیں جبکہ درخواست گزار صرف 68 ہیں محکمہ خزانہ نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے لئے نظرثانی شدہ شیڈول پر کوئی اضافی مالی اخراجات نہیں آتے تمام متعلقہ فورمز منظوری دے چکے ہیںسروس رولز پر نظرثانی میں کوئی رکائوٹ نہیں ہے التواء کی وجہ سے ڈاکٹرز حساس محرومی کا شکار ہیں۔ لہٰذا جلد از جلد سٹینڈنگ سروس رولز کمیٹی کا اجلاس بلا کر اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل کیا جائے۔
تازہ ترین