• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 21 کورونا مریض چل بسے


پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 727 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 772 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 863 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 35 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 19 ہزار 770 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 809کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 22 ہزار 373 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 245 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 93 ہزار 847 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 162 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 359 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 215 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 141 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 167 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 793 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 234 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 116 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 55 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 1 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 20 لاکھ 58 ہزار 872 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین