پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ کے 5 سیزن 40 دنوں میں مکمل دیکھ لیے تھے۔
اسلامی تارخ پر مبنی ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ کے لیے مشہور ہے جو اس ڈرامے کی ایک قسط دیکھ لیتا ہے وہ پھر اس سیریز کو مکمل کیے بنا نہیں رہ سکتا ۔
ارطغرل غازی کے سحر میں جہاں پاکستان کا ہر دوسرا فرد جکڑا ہوا نظر آ رہا ہے وہیں پاکستان کی معروف شخصیات بھی اس سریز کے گُن گا رہی ہیں جن میں سے ایک پاکستان کے ہر دلعزیز بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی ہیں ۔
شاہد خان آفریدی نے عید الضحیٰ کے موقع پر دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’ انہوں نے ارطغرل غازی کو تقریباً ایک یا ڈیڑھ سال پہلے دیکھنا شروع کیا تھا اور 40 دنوں میں ہی اس ڈرامے کے 5 مکمل سیزن دیکھ لیے تھے۔‘
شاہد خان آفریدی نے مزید بتایا کہ ’وہ آ ج کل دوبارہ یہی ڈرامہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دیکھ ر ہے ہیں۔‘
انہوں نے ڈرامے کے غمگین ترین سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ جب ڈرامے میں ارطغرل غازی اپنی بیوی حلیمہ سلطان کے وفات کے موقع پر روئے تھے تو اُن کے گھر کا ہر فرد اس سین کو دیکھ کر رویا تھا۔‘