• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترگت ’جنگیز جوشقون ‘ لا لا سے کیا سیکھنا چاہتے ہیں؟

ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں تُرگت سپاہی کا کردار ادا کرنے والے ’جنگیز جوشقون‘ نے پاکستانی کرکٹ کھلاڑی بوم بوم آفریدی سے کرکٹ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

اسلامی تعلیمات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں ریلیز ہوتے ہی جہاں ڈرامے کی تاریخ میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں وہیں پاکستانی شائقین ترکی ڈرامے میں اداکاری کرنے والے فنکاروں کے جبڑے فین بن گئے ہیں، پاکستانی عوام کو یہ ڈرامہ اتنا بھایا ہے کہ وہ اب ان فنکاروں سے ملنا اور ان سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں ۔


عید الضحیٰ کے موقع پر پاکستانی میزبان وسیم بادامی اور پاکستانی کھلاڑی شاہد خان آفریدی کی جانب سے ترک اداکار جنگیز جوشقون کا انٹرویو کیا گیا۔

انٹرویو کے دوران جنگیز جوشقون سے کئی سوالات کیے گئے جس کے انہوں نے دلچسپ جواب دیئے، جنگیز کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ہیں وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں ۔

ترگت سپاہی کا جاندار کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشقون کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں اورشاہد خان آفریدی سے بیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں جس پر شاہد خان آفریدی نے ترک اداکار جنگیز کو جواب میں کہا کہ وہ اُنہیں جنگیز نہیں بلکہ ترگت ہی پکاریں گے کیوں کہ یہ نام اُن پر اچھا لگتا ہے۔

شاہد خان آفریدی نے مزید کہا کہ وہ اپنی اور سارے پاکستان کی جانب سے ترگت کو پاکستان میں دعوت دینا چاہیں گے، ترگت کے پاکستان پہنچنے پر وہ اُنہیں کرکٹ ضرور سیکھائیں گے اور ساتھ میں جنگیز سے آڑی سے لڑنا بھی سیکھیں گے ۔

جس پر جنگیز جوشقون نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں یہ منظور ہے اور ڈیل پکی سمجھیں ۔

انٹرویو کے دوران ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق بات کرتے ہوئے جنگیز کا کہنا تھا کہ 5 سیزنز میں اُن کا سب سے پسندیدہ ویلین ( منفی کردار ) نویان رہا ہے اور اگر جوڑی کی بات کی جائے تو وہ ترگت سپاہی اور آئیکیز کی جوڑی کو شاندار قرار دیں گے ۔

جنگیز جوشقون نے خود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ارطغرل غازی میں آڑی سے لڑنے کا فیصلہ اُن کا اپنا تھا، وہ ’ ترگت ‘ کے کردار کو انوکھا اور اچھوتا بنانا چاہتے تھے۔

تازہ ترین