• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں 1 کروڑ 89 لاکھ کورونا کیسز


کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ 83 ہزار 280 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 11 ہزار 313 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 98 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 475 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار 393 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 61 ہزار 607 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ 73 ہزار 741 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 22 لاکھ 71 ہزار 254 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 424 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 لاکھ 40 ہزار 880 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 97 ہزار 418 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 62 ہزار 761 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 40 ہزار 772 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 67 ہزار 700 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 490 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 66 ہزار 627 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 9 ہزار 298 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 29 ہزار 877 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 49 ہزار 698 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 56 ہزار 100 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 20 ہزار 228 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 47 ہزار 624 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 792 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 64 ہزار 723 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 499 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 52 ہزار 847 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 624 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 714 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1389 نئے مریضوں کی تصدیق

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 802 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 17 ہزار 483 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 364 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 184 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 20 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 824 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 528 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 863 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 35 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 19 ہزار 770 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 809 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین