شادی کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی عائشہ خان نے ساتھی اداکار اور قریبی دوست حمزہ علی عباسی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے دوستوں حمزہ اور نیمل کو بچے کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے دعائیہ القابات استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ کے بیٹے کو ہمیشہ خوشی اور صحت سے نوازے۔
ساتھ ہی انہوں نے حمزہ عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور فضیلہ آپ کو بگڑا اور دیکھنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ 3 اگست کو حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
حمزہ عباسی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘
حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔