• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے اپنے نومولود بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام ’ محمد مصطفی عباسی‘ لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے لال دل ایموجی بھی استعمال کی۔

View this post on Instagram

Muhammad Mustafa Abbasi ️

A post shared by Hamza Ali Abbasi (@realhamzaaliabbasi) on


حمزہ عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی بچے کی تصویر پر آدھے گھنٹے کے اندر اندر 50 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

The most pure form of love ️ 30/07/2020

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on


حمزہ عباسی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

نیمل نےشعیب ملک کی فلم ’ورنہ‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، حمزہ علی عباسی بھی پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں کامیاب پراجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں۔

تازہ ترین