• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی بٹ کا حمزہ عباسی کو مفید مشورہ

پاکستان کے کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو بیٹے کی مبارکباد مزاحیہ انداز میں دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔‘

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احمد علی بٹ نے حمزہ اور نیمل کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’فیملی میں نئے اضافے پر آپ دونوں کو بہت مبارک ہو، والدینیت میں خوش آمدید۔‘

ساتھ ہی احمد علی بٹ نے مشورہ دیتے ہوئے اپنی خدمات بھی پیش کیں اور لکھا کہ ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے، اگر ڈائیپر تبدیل کے حوالے سے کوئی ٹِپس چاہئے ہوں تو میں حاضر ہوں۔‘

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔

تازہ ترین